English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یوکرین کے دارالحکومت سے دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں

القمر

یوکرین کے دارالحکومت کیف سے دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے عینی شاہدوں کے حوالے سے شائع کردہ خبر میں کہا ہے کہ آج صبح کیف سے دھماکوں کی متعدد آوازیں سُنی گئی ہیں۔

خبر کے مطابق تقریباً 10 دھماکوں کی آوازوں کے بعد شہر سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے ہیں۔

یوکرین کے شمالی، مشرقی اور مرکزی علاقوں سے بھی میزائل حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

خارکیف بلدیہ مئیر ایہور تیریخوف نے کہا ہے کہ شہر کے اہم انفراسٹرکچر کو 2 میزائلوں کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ روس نے یوکرین کو  8 اکتوبر کے کیرچ پُل  دھماکے کا  ذمہ دار ٹھہرایا اور اس کے بعد سے یوکرین پر حملوں میں اضافہ کر دیا تھا۔

روسی فوجیوں سے 24 فروری کو یوکرین پر حملوں کا آغاز کر دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے