English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 کرپشن میں 10سال کی سزا پانے والے لوئز لولا ڈی سلوا تیسری بار برازیل کے صدر منتخب

القمر

برازیلیا:برازیل کے سابق صدر اور بائیں بازو کے رہنما لوئز لولا ڈی سلوا تیسری بار برازیل کے صدر منتخب ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق برازیل کے سابق صدر اور بائیں بازو کے رہنما لوئز لولا ڈی سلوا نے تیسری بار صدارتی الیکشن جیت لیا، ترقی پسند ڈی سلوا نے سخت مقابلے کے بعد انتخاب کے دوسرے مرحلے میں موجودہ قدامت پسند صدر بولسونارو کو رن آف میں شکست دی ہے۔

لولا ڈی سلوا کو صدر بولسونارو کے دورحکومت میں کرپشن کے الزامات کا سامنا رہا تھا، لولا ڈی سلوا کو کرپشن کے الزامات پر گرفتار کر کے نااہل بھی کر دیا گیا تھا،بعد ازاں، برازیل کی عدالت نے لولا ڈی سلوا کی قید اور نااہلی کا فیصلہ ختم کر دیا تھا، لوئز لولا ڈی سلوا کی کامیابی پر شان دار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے