ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پولینڈ کا دوسرا جوہری پاور پلانٹ جنوبی کوریا تعمیر کرے گا

پولینڈ نے ملکی جوہری پروگرام کے دائرہ کار میں کُل 6 ری ایکٹروں والے 3 جوہری پاور پلانٹوں کی تعمیر کا اعلان کیا ہے۔

پولینڈ نیوز ایجنسی PAP کے مطابق وزیر اعظم  ‘ماتیوش موراویئتسکی’ نے کہا ہے کہ توانائی کی سلامتی کے لئے جوہری توانائی نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ جوہری پاور پلانٹ ملکی منڈی اور اسٹاک ایکسچینج کی خود انحصاری کو یقینی بنائیں گے۔

پولینڈ کا پہلا پاور پلانٹ امریکی جوہری انرجی کمپنی ‘ویسٹنگ ہاوس ‘ تعمیر کرے گی۔

پاور پلانٹ کی تعمیر 2026 کو شروع ہو گی اور 2033 میں اس کا پہلا ری ایکٹر مکمل ہو کر کام شروع کر دے گا۔

 اطلاع کے مطابق ملک کے دوسرے پاور پلانٹ کے لئے جنوبی کوریا کے ساتھ دارالحکومت سیول میں خیر سگالی سمجھوتے پر دستخط کر دئیے گئے ہیں۔

پولینڈ انرجی کمپنی ZE PAK کے جاری کردہ بیان کے مطابق جنوبی کوریا جوہری پاور پلانٹ کی آپریٹر کمپنیوں  ‘کوریا ہائیڈرو اینڈ نیوکلئیر پاور کمپنی اور PGE اور ZE PAK نے  سمجھوتے پر دستخط کر دئیے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں