English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کا یمن میں جنگ بندی کو بحال کرنے پر تبادلہ خیال

القمر

یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہانس گرنڈبرگ نے عمانی حکام اور حوثیوں کے ساتھ 2 اکتوبر کو ختم ہونے والی یمن میں جنگ بندی کو بحال کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

گرنڈ برگ کے دفتر سے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ نمائندہ خصوصی یمن میں جنگ بندی کے دوبارہ قیام کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ گرونڈبرگ نے اپنے دورہ  مسقط کے دائرہ کار میں عمانی حکام اور یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کے ترجمان اور مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ محمد عبدالسلام سے ملاقات کی۔

یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی گرنڈ برگ نے 2 اپریل کو اعلان کیا تھا کہ یمنی حکومت اور حوثی باغیوں نے 2 ماہ کے لیے فضائی، زمینی اور سمندری کارروائیاں معطل کرنے پر اتفاق کیا ہے اور بعد ازاں جنگ بندی میں دو بار توسیع کی گئی۔ فریقین کے درمیان 6 ماہ تک جاری رہنے والی جنگ بندی 2 اکتوبر کو مقامی وقت کے مطابق 19:00 بجے ختم ہوئی۔

یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ستمبر 2014 سے دارالحکومت صنعا اور کچھ علاقوں پر قابض ہیں۔ سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی افواج مارچ 2015 سے حوثیوں کے خلاف یمنی حکومت کی حمایت کر رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے