ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فلپائن میں لینڈ سلائڈنگ اور سیلاب سے اموات کی تعداد میں بدستور اضافہ

فلپائن میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 98 ہو گئی۔

حکام نے اطلاع دی ہے کہ 27 اکتوبر سے آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں 98 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور نصف سے زیادہ ہلاکتیں Maguindanao شہر میں ریکارڈ کی گئیں۔

ٹراپیکل  طوفان نالگے کی وجہ سے ہونے والا نقصان ماگوئینڈاناؤ میں سنگین حد تک پہنچ گیا، جبکہ شہر میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں 53 افراد ہلاک ہوئے۔

طوفان نالگے نے ملک بھر میں تقریباً 20 لاکھ افراد کو متاثر کیا، جب کہ 9 لاکھ 75 ہزار  سے زیادہ شہری  نقل مکانی کرنے  پر مجبور ہوئے۔

صدر فرڈینینڈ  مارکوس نے ٹیلی ویژن چینلز پر نشر ہونے والی اپنی تقریر میں نقصانات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس سے بہتر کام کرنا چاہیے تھا۔ پانی کا حجم اتنا زیادہ ہو سکنے کا ہم تخمینہ نہیں لگا سکے  تھے لہذا  عوام کو خبردار نہیں کر سکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں