English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران کی صورتحال پرتشویش ہے،پابندیاں لگ سکتی ہیں: جرمنی

القمر

جرمنی اور یورپی یونین نے اس امر کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب دہشت گرد قرار دیا جائے یا نہیں۔

یہ بات جرمن وزیر خارجہ اینا لینا بیر باک نے گزشتہ روز بتائی ہے۔

جرمن وزیر خارجہ نے کہا  کہ  میں نے گزشتہ  ہفتے یہ واضح کردیا تھا کہ ہم ایران پر نئی پابندیاں لگائیں گے، ہم اس بات کا بھی جائزہ لیں گے کہ ایران کے پاسدران انقلاب کو کس طرح دہشت گردوں کی فہرست میں ڈال سکتے ہیں۔

ان کے یہ خیالات پاسدران انقلاب ایران کے اس انتباہ کے بعد سامنے آئے ہیں جو اس نے ایرانی مظاہرین کو کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کےروز احتجاج کا آخری دن ہو گا اور اس کے بعد کوئی گلیوں میں احتجاج کے لیے نہیں نکلے گا۔

اس بیان کو اس طرح لیا گیا ہے کہ ایرانی حفاظتی قوتیں مظاہرین کے خلاف اپنی پر تشدد کارروائیوں میں مزید شدت اور مضبوطی لانے والی ہیں۔

دوسری جانب، امور خارجہ کے ترجمان اسٹیفن ہیبیسٹرائٹ نے برلن میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہمیں ایران کی صورتحال پر  تشویش ہے،ایران میں  حفاظتی قوتوں کا مظاہرین کے خلاف تشدداور طاقت کے بے دریغ استعمال کی مذمت کی جاتی ہے  جہان صحافیوں کو بھی سرکاری دباو کا سامنا ہے۔

جرمنی نے اس سے بھی پہلے یعنی پچھلے ہفتے اعلان کر دیا تھا کہ وہ ایران کے لوگوں پر جرمنی میں داخلے کے حوالے سے پابندیاں سخت کرنے والا ہے۔
یہ پابندیاں ان کے علاوہ ہوں گی جو یورپی یونین لگا چکی ہے۔

وزیر خارجہ نے بھی بتایا کہ ایران کے ساتھ جوہری معاملات پر ان دنوں کوئی بات چیت نہیں ہو رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے