English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ای سی سی نے روس سے 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دیدی

القمر

اسلام آبا: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے روس سے 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی امپورٹ کی منظوری دے دی۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ روس سے 372 امریکی ڈالر فی میٹرک ٹن کے حساب سے گندم خریدی جائے گی۔

اجلاس کو بتایا گیا ہے کہ گندم کی کھیپ یکم نومبر سے 15 جنوری تک پاکستان پہنچے گی۔ای سی سی نے پیٹرولیم کمپنیوں کیلئے پیٹرولیم مصنوعات پر6 روپے فی لٹر مارجن کی وزارت توانائی کی سمری بھی منظورکرلی۔اس کے علاوہ وزارت توانائی کی پاورپرچیزایگریمنٹ ترمیم کی سمری بھی منظورکرلی گئی ہے۔

ای سی سی کا کہنا ہے کہ سی پیک میں کوئلے والے بجلی کے منصوبے کی پاور پرچیز معاہدے کی فنانشل کلوز کے بغیر منظوری دی گئی ہے، اس معاہدے کی منظوری اگست 2019 سے دی گئی ہے۔ای سی سی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاور پرچیز معاہدے کی منظوری سے ٹیرف پر کوئی اثر نہیں پڑےگا۔

ای سی سی نے سی پی پی اے انرجی ریوالونگ فنڈ کے لیے اسٹیٹ بینک کے ساتھ اکانٹ کھولنے کی منظوری بھی دی ہے۔ای سی سی اجلاس میں وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال، وزیرتجارت سید نوید قمر، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، معاون خصوصی فنانس طارق باجوہ، طارق پاشا اور سرکاری حکام نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے