English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت  کا  ضلع  گوادر میں مختلف  ڈویلپمنٹ پیکجز کااعلان

القمر

 گوادر:حکومت نے ضلع گوادر میں تعلیمی نظام، صحت کے بنیادی ڈھانچے، سڑک کے رابطوں، ماہی گیری، پانی اور بجلی کو بہتر بنانے کے لیے ”ترقیاتی منصوبے کے پیکیج”  کا اعلان کر دیا ہے۔

گوادر پرو کے مطابق  ترقیاتی پیکج کے تحت طلباء کے لیے کلاس رومز کی تعمیر اور مرمت کے لیے 700 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں، پشکان میں  بوائز انٹرمیڈیا کالج کی تعمیر کے لیے 10 ملین اور روپے،کثیر المقاصد ہالز اور لائبریریوں کی تعمیر کے لیے 140 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔

گوادر کے صحت کی دیکھ بھال کے نظام میں بنیادی صحت کے یونٹس (BHUs) اور علاقائی مراکز صحت کو بہتر بنانے کے لیے حکومت نے  365 ملین روپے رکھے ہیں۔

پینے کا پانی دستیاب کرنے، پانی کی لائنوں، واٹر سپلائی سکیموں اور پانی کی ٹینکیوں کے لیے 380 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔

 اس کے علاوہ  نئے کھیل کے میدانوں کی تعمیر اور ان کی دیکھ بھال کے لیے 75 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔

 گوادر پرو کے مطابق فشریز سیٹ اپ کو اپ گریڈ کرنے کے لیے حکومت اورماڑہ اور جیونی میں دو فش ہاربرز تیار کر رہی ہے۔

 سڑک کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کی مد میں مکران کوسٹل ہائی وے سے گوادر کے متعدد دیہات تک منسلک سڑکوں کی تعمیر کے لیے 900 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔

 دریں اثنا ایم 8 سے دیہات تک  سڑکوں  کو جوڑنے کے لیے 700 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے