English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صدرعارف علوی کے توشہ خانہ کی تفصیل بھی سامنے لائی جائے، طلال چوہدری

القمر

اسلام آباد:مسلم لیگ( ن )کے رہنما طلال چوہدری نے کہاہے کہ عمران خان کی طرح صدر عارف علوی کے توشہ خانہ کی تفصیل بھی سامنے لائی جائے۔

ایک بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ صدر عارف علوی نے بیرون ملک کتنے دورے کیے؟ تحائف کی تفصیل بتائیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر عارف علوی اور ان کی اہلیہ کو کتنے تحائف ملے، تمام تفصیل سامنے لائی جائے۔

طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ کیا صدر نے قانون کے مطابق تحائف اپنے گوشواروں میں ظاہر کیے؟

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ قوم جاننا چاہتی ہے کہ صدر عارف علوی اور ان کی بیگم نے کتنی رقم ادا کر کے تحائف اپنے پاس رکھے؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے