English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکہ: شکاگو میں ہیلو وین منانے والوں پر فائرنگ،14 افراد زخمی

القمر

امریکی شہر شکاگو میں ہیلووین منانے کے لیے جمع ہونے والے مجمعے پر  فائرنگ کے واقعے میں 14 افراد زخمی ہو گئے۔

امریکی ریاست ایلی نوئے کے شہر شکاگو میں گزشتہ شام فائرنگ کی آوازیں سنائی دی گئیں۔

بتایا گیا ہے کہ ایک مشتبہ گاڑی سے یہ فائرنگ  کی گئی جس میں14 افراد زخمی ہو گئے۔

شکاگو پولیس کے ترجمان ڈیوڈ براون نے بتایا ہے کہ بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جن کا علاج جاری ہے۔

پولیس  نے شبہ ظاہر کیاہےکہ  گاڑی میں دو افراد سوار تھے۔

 

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے