English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پولینڈ کے وزیر دفاع ماریئس بلاسزک کاامریکی ہم منصب لائیڈ آسٹن سے ٹیلی فونک رابطہ

القمر

پولینڈ کے وزیر دفاع ماریئس بلاسزک نے  کہا ہے  24 فروری  سے اب تک   جاری روس یوکرین جنگ  کی تازہ ترین صورتِ حال پر  انہوں نے امریکی ہم منصب لائیڈ آسٹن سے ٹیلی   فون پر پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔

ماریئس بلاسزک نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک بیان میں کہا کہ آسٹن کے ساتھ ان کی ملاقات  بڑی اہمیت کی حامل تھی۔

انہوں نے   روس کے جارحانہ  رویے  کا طرف  توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ  "ہم نے پولینڈ میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ فوجی اور جدید تعاون سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔”

آسٹن  نے  اپنے بیان میں کہا ہے کہ”میں نے بلاسزک کے ساتھ یوکرین کو سیکیورٹی امداد فراہم کرنے اور نیٹو کی ڈیٹرنس کو مضبوط بنانے کو یقینی بنانے میں  اپنی  قریبی شراکت داری کے بارے میں بات  چیت کی ہے۔

یوکرین کو مدد فراہم کرنے میں پولینڈ کی قیادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، آسٹن نے تعاون کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے