ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وائٹ ہاوس میں ہیلووین کی تقریب کاانعقاد

 واشنگٹن:وائٹ ہاوس میں ہیلووین کی تقریب کاانعقاد کیاگیا،امریکی صدر اور خاتون اول نے شرکت کی، اس موقع پر وہ بچوں اورشہریوں میں گھل مل گئے۔

 تقریب کااہتمام وائٹ ہاوس میں کیا گیا جس میں شہریوں اوربچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر وائٹ ہاوس کے گارڈن میں مصنوعی مکڑی کے جال اور کدووں سے سجاوٹ کی گئی، وائٹ ہاوس کے شیفس نے لذیذ مٹھائیاں، کوکیز اور چاکلیٹس سمیت بچوں کے من پسند پکوان تیار کئے۔

 امریکی صدر جوبائیڈن اورخاتون اول بچوں اور شہریوں سے خوش گپیوں میں مصروف رہے، اس موقع پر صدر بائیڈن اور خاتون اول نے تحائف بھی تقسیم کئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں