ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ: ایردوان۔ ایمبالو ملاقات

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے گنی بساو کے صدر ‘امارو سیسوکو ایمبالو’ کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

مذاکرات میں ترکیہ۔ گنی بساو تعلقات میں فروغ سے متعلقہ اقدامات اور علاقائی موضوعات پر بات چیت کی گئی۔

دونوں رہنماوں نے تجارتی و اقتصادی تعلقات کے ساتھ ساتھ عسکری و دفاعی صنعت کے شعبے میں بھی باہمی تعاون  کے فروغ پر اتفاق رائے کا اظہار کیا ہے۔

مذاکرات میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ گنی بساو میں ترکیہ معارف تعلیمی وقف کے اسکول کے لئے زمین کی فراہمی نے ہمیں بہت ممنون کیا ہے۔

انہوں نے  علاقائی امن و استحکام کے لئے صدر ایمبالو کی کوششوں کو سراہا اور کہا ہے کہ ہم ان کاروائیوں پر بغور نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ گنی بساو مغربی افریقہ اقتصادی کمیونٹی  ECOWAS کا ٹرم چئیر مین ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں