English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کا روس سے 3 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ

القمر

 پاکستان روس سے 3  لاکھ ٹن گندم درآمد کرے گا۔

 مقامی پریس کے مطابق، وزیر خزانہ اسحاق ڈار  کی زیر قیادت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں روس سے گندم درآمد کرنے کی منظوری حاصل کر لی گئی۔

اس فیصلے کے تحت پاکستان روس سے 3 لاکھ ٹن گندم خریدے گاجس کی فی ٹن قیمت 372 ڈالر طے کی گئی ہے۔

امید ہے کہ گندم کی کھیپ یکم نومبر سے 15 جنوری کے درمیان  پاکستان کو ملے گی  ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے