ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسد عمر نے پس پردہ رابطوں کی خبروں کو مسترد کردیا

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے پی ٹی آئی کے کسی بھی قسم کے بیک ڈور رابطوں کی خبروں کو مسترد کردیا۔

میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ میں یقینی طور پر کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان تحریک انصاف کسی بھی بیک ڈور رابطوں کا حصہ نہیں ہے۔

ان کا کہناتھاکہ اسلام آباد پہنچنے میں تاخیر ہو سکتی ہے ،اصل پلان 4 نومبر کو اسلام آباد پہنچنا تھا۔

ان کامزید کہناتھا کہ پارٹی لانگ مارچ کے دوران عوام کی بڑی تعداد کے ساتھ مل کر آگے بڑھنے کا ارادہ رکھتی ہے، چاہے اسے دارالحکومت پہنچنے میں مزید 2 سے 4 دن زیادہ لگ جائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں