اسلام آباد: پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ میری عزت پر ہاتھ ڈالا گیا ہے، رانا ثنااللہ تم سرٹیفائڈ مجرم اور جھوٹے ہو، جو تم بو رہے ہو وہی کاٹوگے۔
اعظم سواتی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ میرے گھر سے تلاشی کے دوران قیمتی چیزیں لے گئے، میری جان نکال لیتے اس کی کوئی پرواہ نہیں تھی انہوں نے میری عزت پر ہاتھ ڈالا ہے ، یہ سیاست نہیں ، میرے اور خاندان کی عزت پر ہاتھ ڈالا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر بین الاقوامی فورم پر جائوں گا کہ ایک سینیٹر کی عزت محفوظ نہیں، یہ قانون سیکٹر کمانڈر فیصل کیلئے نہیں ہے، ایف آئی اے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایاز کو بلائے، وہ بتا دے گا کہ کون کون اس جرم میں شامل تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے بے لباس کیا گیا تو کون کون مجھ پر ہنس رہا تھا، انہوں نے مجھ پر تشدد کیا اور میری چیخوں کی ویڈیو بناتے رہے، میرا جرم صرف ایک بڑے طاقتور آدمی کے خلاف ٹویٹ کرنا ہے۔
