ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس نے وِکی پیڈیا کو جرمانے کی سزا سُنا دی

روس کی ٹاگانسکی عدالت نے جعلی معلومات ڈیلیٹ نہ کرنے کی وجہ سے ‘وکی پیڈیا ‘ پلیٹ فورم کی مالک  فاونڈیشن’وکی میڈیا ‘ کو 2 ملین روبل جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔

روس کے محکمہ  ‘فیڈرل انفارمیشن ٹیکنالوجی  اور میس کمیونیکیشن مانیٹرنگ’ Roskomnadzor کی طرف سے  وکی میڈیا فاونڈیشن کے خلاف  دائر کئے گئے دعوے کی پیشی ماسکو  میں واقع ٹاگانسکی عدالت میں ہوئی۔

روسی فوج کے بارے میں جعلی معلومات ڈیلیٹ نہ کر کے قوانین کی خلاف ورزی کی وجہ سے عدالت نے وکی میڈیا فاونڈیشن کو 2 ملین روبل جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

واضح رہے کہ وکی پیڈیا  کو اس سے قبل بھی مشابہ وجوہات کی بنا پر 5 ملین روبل جرمانے کی سزا سنائی جا چکی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں