English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت کیس میں ایک اور لاپتا شہری گھر پہنچ گیا

القمر

 اسلام آباد: ہائی کورٹ میں زیر سماعت کیس میں ایک اور لاپتا شہری اپنے گھر پہنچ گیا، جس پر عدالت نے بازیابی کی درخواست نمٹا دی۔

لاپتا شہری جمیل محمود کی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے غیر قانونی حراست کے خلاف بھائی شہزاد محمود کی جانب سے بازیابی کے لیے دائر درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کی۔

دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ لاپتا شہری جمیل محمود بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا ہے۔ اب ہماری درخواست غیر مؤثر ہوگئی ہے۔عدالت نے لاپتا شہری کے بازیاب ہونے کے بعد درخواست غیر مؤثر ہونے پر نمٹادی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے