English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آئیسکو  ملازمین  بے لگام ،اصل کی بجائے اپنی مرضی کے زیادہ یونٹ ڈال کر عوام کو لوٹنا شروع کر دیا

القمر

اسلام آ باد :آئیسکو  ملازمین  بے لگام ،اصل کی بجائے اپنی مرضی کے زیادہ یونٹ ڈال کر عوام کو لوٹنا شروع کر دیا ،  صارف کے 138 یونٹ  کی  بجائے 628 یونٹ  ڈال کر 29000 روپے بل بھیج  دیا ۔

تفصیلات کے مطابق ایک طرف  حکومت کی طرف سے بجلی مہنگی  ہونے پر عوام پریشان ہیں تو دوسری طرف اسلام آ باد الیکٹرک سپلائی کمپنی   آئیسکو کے دربار محل  فیڈر آئی ایٹ کے   ملازمین  نے بھی  اصل کی بجائے اپنی مرضی کے زیادہ یونٹ ڈال کر عوام کو لوٹنا شروع کر دیا ہے ، صارفین  کے اصل یونٹ کی بجائے  زیادہ یونٹ ڈال کر اور بلنگ کر رہے ہیں ۔

 آئیسکو دربار محل  فیڈرآئی ایٹ  کےطاہر  نامی ملازم جو کمپنی میں  لائین مین  ہیں اس نے ایک صارف  کا بل پے کرنے کے باوجود میٹر  کاٹا   اور صارف کو جان بوجھ کر  دفتر کے چکر لگوائے  اس کے بعد  صارف سے  بھتہ  کی بھی دیمانڈ  کی  لیکن صارف نے دینے سے انکار کیا تو  اس نے  صارف کے استعمال شدہ  138 یونٹ  کی  بجائے 628 یونٹ   ڈال کر 29000 روپے بل بھیج   دیا ۔

 جب صارف نے سابقہ بل   اور موجودہ   بل کی  ریڈنگکی دیکھی تو  اس کے 138 یونت بنتے تھے جس پر صارف  نے  آئیسکو ملازم طاہر سے رابطہ کی کوشش کی لیکن اس نے کو ئی  جواب نہیں دیا تو صارف کو مجبورا آئیسکو کے تین دفاتر کے چکر لگانا پڑے  جس کے بعد  آئیسکو کے ایک ملازم   نے بتایا کہ منع کرنے کے باوجود  طاہر نے  جان بوجھ کر زیادہ یونٹ  لکھے ۔

صارف کی پیروی پر29000   روپے کی بجائے دوبارہ 138 یونٹ کا  بل 1950 روپے بنایا گیا ۔

معلوم ہونے پر صارفین نے  شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ایک تو بجلی مہنگی ہے اور دوسری طرف آئیسکو  ملازمین   زیادہ یونٹ ڈال کر اور بلنگ کر رہے ہیں  انہوں نے  حکومت سے مطالبہ کیا  ہے کہ آ ئیسکو کے کرپٹ ملاز مین  کیخلاف  فورا کاروائی کی جائے  اور اور بلنگ سے چھٹکارا  دلایا جائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے