English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حقیقی مارچ اتوار کو بھی اسلام آباد نہیں پہنچے گی،فواد چوہدری

القمر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مطابق پی ٹی آئی کی ریلی اتوار کو بھی اسلام آباد نہیں پہنچے گی۔

احمد فراز خان کی بدھ کو ڈان اخبار میں چھپی رپورٹ کے مطابق میڈیا سے لانگ مارچ کا تازہ شیڈول شیئر کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا حقیقی مارچ کی ریلی اتوار کو بھی اسلام آباد نہیں پہنچے گی، لانگ مارچ 3 نومبر کو گجرات پہنچے گا جبکہ جمعہ کو لالہ موسیٰ میں پڑاؤ ڈالے گا۔

اس سے قبل، گوجرانوالہ کے اندر تقریباً 10 کلومیٹر کا سفر کرنے کے بعد، مارچ کو روک دیا گیا جبکہ پارٹی سربراہ اپنی لاہور کی رہائش گاہ واپس آ گئے۔ پارٹی کے نئے شیڈول کے مطابق مارچ آج گوندلا والا چوک سے شروع ہوگا اور 15 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد گکھڑ منڈی پر اختتام پذیر ہوگا۔

پہلے پانچ دنوں میں حقیقی مارچ نے مشکل سے 100 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا، پی ٹی آئی اپنی منزل وفاقی دارالحکومت پہنچنے سے پہلے اگلے دس دن تک سڑک پر رہنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

دوسری جانب، پارٹی کے ایک اندرونی شخص نے مارچ کی سست رفتار پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ اس امید کے ساتھ "اعصاب کی جنگ” میں مصروف ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ اور وفاقی حکومت نئے انتخابات کے لئے ان کے مطالبے کو تسلیم کر لے گی۔

اس شخص نے دعویٰ کیا کہ پارٹی بھی "رفتار کی کمی” سے دوچار ہے کیونکہ مارچ میں آنے والا ہجوم ان کے مطالبات سننے کے لیے "حکومت یا اسٹیبلشمنٹ کو ڈرانے کے لیے اتنا بڑا نہیں تھا”، یہ تمام عوامل عمران خان کو مطلوبہ نتائج کے لیے رفتار پیدا کرنے میں مزید وقت لگانے پر مجبور کر رہے ہیں، جس کا تاحال کوئی امکان نظر نہیں آتا۔

دریں اثنا، پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما نے دعویٰ کیا کہ پارٹی لانگ مارچ کے لیے اسلام آباد میں داخلے کے اپنے منصوبوں پر نظر ثانی کر رہی ہے کیونکہ حکومت کا پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے مارچ کرنے والوں سے نمٹنے کا ارادہ ہے۔

راولپنڈی میں مارچ کے روکنے جانے کا امکان ہے، انہوں نے دعوی کیا۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ فیصلے پر غور کرنے کی دو وجوہات ہیں، پی ٹی آئی کی قیادت پنڈی میں دھرنا دینے کا سوچ رہی ہے کیونکہ وہ صوبے میں برسراقتدار ہے۔

پارٹی کے اندرونی ذرائع کا مزید کہنا کہ دوسری وجہ گیریژن سٹی کی ’علامتی‘ اہمیت ہوگی جس میں جنرل ہیڈ کوارٹر ہے، جس سے عمران خان بظاہر ڈیل کی تلاش میں ہیں، پی ٹی آئی رہنما نے پارٹی میں دھرنے کے مقام پر ہونے والی بحث کو "ہاٹ ٹاپک” قرار دیتے ہوئے کہا، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ اس وقت کیا جائے گا جب مارچ راولپنڈی میں داخل ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے