ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مہسا امینی کی ہلاکت کا واقعہ، ملک بھر میں 253 ہلاکتیں

 ایران میں مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد شرع ہوئے پر تشدد مظاہروں میں  اب تک 253 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

 ناروے کے ایک کمیشن برائے حقوق انسانی کے مطابق ، ایران  کے 31 صوبوں میں  سے 21 میں تقریبا 50 روز سے جاری مظاہروں میں سب سے زیادہ ہلاکتیں  سنی اکثریتی صوبہ بلوچستان میں ہوئی ہیں جہاں 93 افراد مارے گئے ۔

ان ہلاک شدگان میں سے 34 کی عمریں 18 سال سے کم  ہیں جن میں انیس خواتین بھی شامل تھیں۔

 ایرانی حقوق انسانی تنظیم  کا بتانا ہے کہ  مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد اب تک 36 حفاظتی اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

 تہران میں تیرہ ستمبر کو اخلاقی پولیس کی جانب سے زیر حراست لیے جانےکے بعد  22 سالہ مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے شروع ہو گئے تھے جس کے دوران اب تک دس ہزار سے زائد افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں