ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ: چاوش اولو۔ لاوروف ملاقات

ترکیہ کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

ترکیہ وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق مذاکرات میں چاوش اولو اور لاوروف نے اناج راہداری کے موضوع پر بات چیت کی ۔

واضح رہے کہ گلوبل  غذائی بحران کے حل کے لئے ترکی کے زیرِ انتظام جاری اناج کی ترسیل کا سمجھوتہ، 22 جولائی کو استنبول میں صدر رجب طیب ایردوان کی زیرِ نگرانی یوکرین، روس، ترکیہ اور اقوام متحدہ کے درمیان طے پایا تھا۔

روس نے  29 اکتوبر کو یوکرین سے غذائی مصنوعات کے اخراج کے سمجھوتے کو غیر معینہ مدت کے لئے التوا میں ڈالنے کا اعلان کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں