English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اعظم سواتی کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

القمر

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف متنازع ٹوئٹ کیس میں ضمانت منسوخی کے لیے وفاقی حکومت کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر ہوگئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق وفاق کی درخواست پر جمعرات کو سماعت کریں گے، وفاق نے مدعی مقدمہ ایف آئی اے کے تکنیکی افسر انیس الرحمان کے ذریعے درخواست دائر کی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ اسپیشل جج سینٹرل نے اختیارات سے تجاوز کرکے اعظم سواتی کو ضمانت دی، اسپیشل جج سینٹرل نے پیکا 2016 کے علاوہ دیگر دفعات میں بھی ضمانت دے دی، اسپیشل جج سینٹرل کا فیصلہ غیر قانونی قرار دےکر ضمانت کا حکم واپس لیا جائے۔اعظم سواتی کیس میں پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی کے ذریعے درخواست دائرکی گئی ہے، وفاقی حکومت نے درخواست میں سینیٹر اعظم سواتی کو فریق بنایا ہے۔خیال رہے کہ اعظم سواتی کی دس روز قبل اسپیشل کورٹ سے ضمانت منظور ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے