English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شہباز شریف چور تھا تو ثبوت کیوں نہیں دیے؟ مریم اورنگزیب

القمر

بیجنگ: وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات  مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف چور تھا تو عدالتوں میں ثبوت کیوں نہیں دئیے؟ اب دیر ہو گئی،عوام سب جانتے ہیں، آپ روئیں پیٹیں یا چیخیں، حکومت شہباز شریف کی ہے اوریہی حقیقت ہے۔

مریم اورنگزیب نے عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ  جوتے پالش کرنے والی پالش کی کالک تمہارے منہ پہ صاف نظر آ رہی ہے، فارن فنڈد فتنے! اب تو شہباز شریف کی حکومت ہے، آپ روئیں پیٹیں یا چیخیں، شہباز شریف چور تھا تو تین سال برطانیہ کی عدالت، این سی اے میں ثبوت کیوں نہیں دئیے؟

 ان کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ قاتل تھا تو ہیروئن کیوں ڈال کر گرفتار کیا؟ کہاں گئی وڈیو؟ کہاں گئے ثبوت؟ اب دیر ہو گئی، نواز شریف کو آپ کی حکومت نے باہر جانے کی اجازت دی ، نہ دیتے، اب دیر ہو گئی۔ اگر احتساب کر رہے تھے تو پھر آرمی چیف کو تاحیات ایکسٹنشن کی آفر کیوں کی ؟فارن فنڈد فتنہ حکومت میں نہیں تو مارشل لا ؟

مریم اورنگزیب نے تنقید کرتے ہوئے کہاکہ کرپشن کے مقدمات صحیح تھے تو طیبہ گل کو وزیراعظم ہاؤس میں حبس بے جا میں کیوں رکھا؟ مقدمات صحیح تھے تو آپ کے دور حکومت میں عدالتوں نے بری کیوں کیا ؟فارن فنڈد فتنے!  اب بہت دیر ہوگئی، خونی مارچ چلتا جا رہا ہے اور معصوم جانیں جاتی جا رہی ہیں،سارے چور تھے تو جیلوں میں ڈالنے اور الزام لگانے میں جتنا زور لگایا تھا اتنا ثبوت اکھٹے کرنے میں لگاتے؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے