ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان: بارودی سرنگ دھماکہ، 8 افراد زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سڑک کے کنارے نصب بارودی سرنگ پھٹنے کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

کابل  کے مقامی وقت کے مطابق 8 بج کر 30 منٹ پر ‘سیلو شاہراہ’ کے کنارے نصب بارودی سرنگ پھٹ گئی ۔ دھماکے کے وقت وزارتِ دیہی بحالی و ترقی  کے ملازمین کی سروس بس سڑک سے گزر رہی تھی۔

کابل پولیس  ترجمان ‘خالد زادران’ نے کہا ہے کہ "دارالحکومت کے ففتھ سکیورٹی زون میں  وزارتِ دیہی بحالی و ترقی  کے ملازمین کی سروس بس گزرنے کے دوران سڑک کے کنارے نصب بارودی سرنگ پھٹ گئی۔ دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہو گئے ہیں”۔

زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں