ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل:4 سال میں 5 بار انتخابات،نیتین یاہو کو برتری حاصل

اسرائیل کے انتخابات میں سابق وزیراعظم  بن یامین نیتن یاہو اور ان کی اتحادی جماعتوں نے برتری حاصل کرلی ہے۔

خبرکے مطابق، اسرائیل میں انتخابات کے سرکاری نتائج آنے سے پہلے ہی امکان ظاہر کیا گیا کہ نیتن یاہو اور ان کے اتحادی جیت کے قریب ہیں۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے خیال میں ابتدائی نتائج بتا رہے ہیں کہ 12 سال تک اقتدار میں رہنے والے نیتن یاہو ایک مرتبہ پھر بازی پلٹنے والے ہیں۔

القدس میں اپنے حامیوں سے بات چیت کرتے ہوئے نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ہم ایک بڑی فتح کے قریب ہیں۔

دوسری جانب نیتن یاہو کے حریف اور موجودہ وزیراعظم یائر لاپید کا کہنا ہے کہ ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل میں چار سال سے بھی کم عرصے کے دوران پانچویں مرتبہ انتخابات ہوئے ہیں،ان انتخابات میں  ووٹ ڈالنے کی شرح 2015 کے بعد سے بلند ترین سطح پرتھی ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں