English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت نے سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کا عندیہ دیدیا

القمر

 اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا سے متعلق ایف آئی اے کے قانون میں تبدیلی پر صحافی برداری ودیگر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کریں گے اور اگر بل کے ذریعے آزادی اظہار رائے پر قدغن لگے گی تو حکومت بل کو واپس لے گی۔ 

اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا میں کچھ چیزیں ایسی ہے جس کو کنٹرول کرنا چاہیے، سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کے نجی زندگی کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہیہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے، اندیشہ ہے کہ آزادی اظہار رائے کو نقصان نہ پہنچے، اظہار رائے کی آزادی کو برقرار رکھتے ہوئے میڈیا اور صحافتی تنظیمیں ہماری رہنمائی کرے۔

سوشل میڈیا اختیارات میں منتقلی حکومت لارہی ہے یا کوئی اور لارہا ہے؟ سے متعلق سوال کے جواب میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بل تو پارلیمنٹ میں آخر میں حکومت لارہی ہے، سوشل میڈیا سے متعلق ایف آئی اے کو اختیارات منتقلی پر مباحثہ ہوگا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے