گکھڑ منڈی: سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے لانگ مارچ کے دوران چھ سوالوں کے جواب مانگتے ہوئے کہا ہے کہ اگر نیوٹرل اور غیرسیاسی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے تو کیا چیزآپ کوصاف اورشفاف الیکشن کرانے میں روک رہی ہے، اگر الیکشن کا اعلان نہیں کیا گیا تو یہ تحریک اگلے 10 مہینوں تک چلتی رہے گی۔
عمران خان نے کہا کہ 20 سے 25 سال کھیلوں کی گرانڈز میں دنیا کی ٹاپ ٹیموں کا مقابلہ کیا، اسلام آباد میں بیٹھے ہوئے لوگ سن لیں، نوازشریف جنرل جیلانی کے گھر سریا لگاتے لگاتے وزیراعلی بن گیا، میں چھبیس سال سے مقابلہ کر کے ادھرپہنچا ہوں، میچ کے دوران ہی کپتان کو پتا چل جاتا ہے وہ میچ جیت گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 6 سوال پوچھنے لگا ہوں، جواب چاہئیں، پہلا سوال ، جب ڈونلڈ لو نے سفیر کو دھمکی دی اور وہ کس کو پیغام دے رہا تھا، وزیراعظم تو میں تھا، دوسرا سوال، ارشد شریف شہید کو کون دھمکیاں دے رہا تھا اور کس نے اس کو باہرجانے پر مجبورکیا، وہ کون تھا جو ارشد شریف کا منہ بند کرنا چاہتا تھا، تیسرا سوال، کون ہے جوصحافیوں کا منہ بند کرنا چاہتا ہے اورکون ہے جوآزادی اظہارسے خوفزدہ ہے۔ چارصحافی ملک سے باہر جا چکے ہیں۔
