English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترک اخبارات سے جھلکیاں

القمر

 آج کے ترکیہ کے اہم اخبارات  کی اہم  خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔

 

***روزنامہ  خبر ترک : "صدر ایردوان : اناج کے بحران پر قابو پا لیا گیا ہے”

صدر رجب طیب ایردوان نے اعلان کیا کہ اناج کے بحران پر قابو پا لیا گیا ہے۔ گزشتہ روز اپنے بیان میں  صدر ایردوان  نے کہا کہ روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے وزیر قومی دفاع  حلوصی آقار  کو اناج کی ترسیل جاری رکھنے  سے آگاہ کیا ۔

 

***روزنامہ صباح: ” وزیر چاوش اولو کے یونان کےلیے  سخت الفاظ کا استعمال "

گزشتہ روز اپنے بیان میں وزیر خارجہ میولود  چاوش اولو  نے یونان کے ساتھ تعلقات میں تناؤ کی وجہ یونان کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ  یونان   کے  غصےکی  اصل وجہ ترکیہ کے روز بروز مضبوط اور مستحکم ملک کا روپ اختیار کرنا ہے۔

***روزنامہ حریت  : "وزیر تجارت  مُش : برآمدات بلند ترین سطح پر "

وزیر تجارت مہمت مش نے اعلان کیا کہ اکتوبر میں برآمدات 3 فیصد اضافے کے ساتھ 21.3 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ "ہماری برآمدات سب سے زیادہ ماہانہ اعداد و شمار تک پہنچ گئی ہیں۔ جنوری سے اکتوبر کے عرصے میں برآمدات میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ 209.5 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

 

***روزنامہ ینی شفق: ” بحیرہ اسود میں  تیل  کی تلاش "

ترابزون بندرگاہ پر لنگر انداز 84 میٹر طویل  اور 4 ہزار 711 ٹن وزنی ‘بارباروس خیر الدین  پاشا’ جہاز ترابزون کے سرمینے کے  علاقے سے  تیل کی تلاش کیکا آغاز کررہا ہے ۔

 

***روزنامہ  سٹار : "اپیکس ورلڈ کلاس کی طرف سے ترکش ائیر لائینز  کو ایوارڈ”

ترکش ایئرلائنز (THY) کو ایک بار پھر APEX (ایئر لائن پیسنجر ایکسپریئنس ایسوسی ایشن)  کی طرف سے سب سے زیادہ قابل اعتماد  اور فائیو سٹار گلوبل ایئرلائن آف 2023′ ایوارڈز کا حقدار قرار دیا گیاگیا ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے