ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قازقستان: کان میں گیس دھماکہ،5 کان کن ہلاک

 قازقستان کے صوبہ کاراگاندی میں واقع کان میں دھماکے سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔

 صوبائی انتظامیہ کے مطابق، یہ واقعہ  شاہ تنِسک نامی شہر میں واقع ایک کان میں مقامی وقت کے مطابق صبح تین بجے پیش آیا جہاں موجود 106 کان کنوں میں سے پانچ ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔

 کان کی مالک کمپنی کے اہلکار ارمان کالی کوف نے بتایا کہ  یہ دھماکہ گیس کے کنویں کا والف کھولنے کے دوران  میتھین گیس خارج ہونے کے نتیجے میں ہوا۔

اس دھماکے کے بعد 101 کان کنوں کو وہاں سے نکال لیا گیا البتہ  چند کان کن اس واقعے میں جان سے  ہاتھ دھو بیٹھے۔

اس دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

قازق صدر  قاسم جومرد توکائیف نے اس  سانحے پر  تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں