English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل رک گیا، بیرسٹر سیف

القمر

پشاور: وزیراعلی خیبر پختون خوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے بتایا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل رک گیا ہے، جس میں نومبر میں مذاکراتی عمل میں پیش رفت ہوگی۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ صوبائی حکومت کو مالی مسائل کا سامنا ہے، واجبات بر وقت مل جائے تو مسائل حل ہو سکتے، 25 ارب روپے وفاق نے روک رکھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طالبان کے ساتھ دو رسمی ملاقاتیں ہوئیں ہیں، طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل رک گیا ہے، نومبر میں مذاکراتی عمل میں پیش رفت ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پہنچنے کی کوئی جلدی نہیں لانگ مارچ میں مزہ لے رہے ہیں، عمران خان کے حکم پر دس ماہ کیا دس سال تک بیٹھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے