ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بحیثیت قوم ہمیں اپنی سماجی اور ثقافتی اقدار کا تحفظ کرنا ہو گا، صدر عارف علوی

اسلام آ باد:صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ بحیثیت قوم ہمیں اپنی سماجی اور ثقافتی اقدار کا تحفظ کرنا ہوگا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ اورانھوں نے 23 ویں نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکا سے خطاب کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صدر مملکت نے اپنے خطاب میں قومی سلامتی سے متعلق امور کا احاطہ کیا۔

انھوں نے کہا کہ بحیثیت قوم ہمیں اپنی سماجی اور ثقافتی اقدار کا تحفظ کرنا ہوگا۔ صدرعارف علوی نے خطاب میں کہا کہ کورس کے شرکا خود کو تازہ ترین پیشرفت سے باخبر رکھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں