ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مسلم لیگی رہنماؤں کی جانب سے عمران خان پر حملے کی پر زور مذمت

مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف، وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور مریم نواز شریف سمیت دیگر لیگی رہنماؤں نے عمران خان پر حملے کی مذمت کی ہے۔

ٹویٹر پر اپنے بیان میں نواز شریف کا کہنا تھا:
‘میں عمران خان اور ان کے ساتھیوں پر فائرنگ کی مذمت کرتا ہوں اور زخمیوں کی صحتیابی کے لئے دعاگو ہوں۔’

شہباز شریف نے اپنے بیان میں لکھا:
‘عمران خان کی ریلی میں فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ وزیر داخلہ سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کی ہے۔ عمران اور دیگر زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلیےدعاگو ہیں۔ سکیورٹی/واقعے کی تحقیقات میں وفاق پنجاب حکومت سے تمام ممکنہ تعاون کرے گا۔ ملکی سیاست میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہونی چاہئیے۔’

مریم نواز شریف نے ٹویٹر پر لکھا:
‘عمران خان پر فائرنگ کی مذمت کرتی ہوں اور ان سمیت تمام زخمیوں کی صحت کے لیے اللّہ تعالی سے دعاگو ہوں۔’

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں