English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میرا ٹارگٹ صرف عمران خان تھا، مبینہ حملہ آور کا بیان

القمر

گجرانوالہ : آزادی مارچ کے دوران چیئرمین تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )  عمران خان پر فائرنگ کرنے والے مبینہ حملہ آور نے ابتدائی تحقیقات میں اعتراف جرم کرلیا۔

پولیس کو دیے گئے ویڈیو بیان میں حملہ آور کا کہنا تھا کہ  اس نے عمران خان کو مارنے کی کوشش اس لیے کی کیوں کہ اس کے مطابق عمران خان لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں، اذانیں ہو رہی تھیں اور  ڈیک لگائے ہوئے تھے، شورکر رہے تھے، میرے ضمیر نے گوارا نہیں کیا۔

پولیس کی جانب سے گرفتار مبینہ حملہ آور کے بیان کی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں وہ کہہ رہا ہے کہ یہ اس لیے کیا عمران خان لوگوں کو گمراہ کر رہا تھا اور مجھ سے یہ چیز دیکھی نہیں گئی، اس لیے مارنے کی کوشش کی۔

پولیس ذرائع کے مطابق عمران خان پر مبینہ حلمہ آور کا نام محمد نوید ولد محمد بشیر ہے، مبینہ حملہ آور کو ایک نائن ایم ایم پستول اور دو خالی میگزین کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے