ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کار سے ساڑھے تین کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد ،خاتون اسمگلر گرفتار

ساہیوال : پولیس فرید ٹاؤن نے چک 86سکس آر چوک سٹار سی این جی پمپ کے قریب چھاپہ مارکر ایک کارسے منشیات سمگل کرنے کوشش ناکام بنادی اور کارسے ہیروئن 35کلو،افیون 5کلواور چرس37کلو برآمد کرلی اور خاتون ا سمگلر نادیہ رباب اور محمد اصغر علی بلوچ کو گرفتارکرلیا۔

 دونوں ملزموں کا تعلق سٹیلائیٹ ٹائون جھنگ سے ہے،منشیات کی قیمت ساڑھے تین کروڑ روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس چوکی کوٹ خادم علی شاہ کے انچار ج محمد نذیر کو اطلاع ملی کہ ایک کار برنگ سفید میں منشیات کی بھاری کھیپ سمگل کی جارہی ہے جس پر پولیس نے کارکو چیکنگ کیلئے ناکہ پر روکا تو ملزموں نے کاربھگادی ۔

پولیس نے تعاقب کرکے کار روک لی اور منشیات کی کھیپ برآمد کرلی ۔ پولیس فریدٹائون نے محمد نذیر سب انسپکٹر کی مدعیت میں مقدمہ 9C,9Fاور95Cانسداد منشیات ایکٹ 1997درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔مزید انکشاف کی توقع ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں