ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پشاور میں احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

 پشاور: عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے خلاف خیبرپختونخوا میں احتجاج کے دوران سرکاری گاڑی کو نشانہ بنانے والے مظاہرین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور پولیس نے خیبر روڈ پر سرکاری گاڑی کو نشانہ بنانے والے مظاہرین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا۔ جس کے لیے بی آر ٹی اسٹیشنز ، پی سی ہوٹل ، ضلعی کچہری کے کیمروں سے سی سی ٹی وی فوٹیجز لی جائیں گیں۔

مزید پڑھیں: عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیخلاف پی ٹی آئی کارکنان نے ملک بھر میں احتجاج ختم کردیے

پولیس حکام نے تصدیق کی کہ ویڈیوز میں نظر آنے والے مظاہرین جنہوں نے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے، ایسے مظاہرین کی شناخت کا عمل جاری جن کو شناخت کے بعد گرفتار کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں