English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ کو 35 رنز سے شکست دے دی

القمر

ایڈیلیڈ:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ   نے آئرلینڈ کو   35 رنز سے شکست دے دی۔ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں  آئرلینڈ نے  ٹاس جیت کر  نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی  اور  نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر   185 رنز بنائے تھے۔نیوزی لینڈ کی اننگز میں کپتان کین ولیمسن  31 گیندوں پر 61 رنز  بناکر نمایاں رہے  جبکہ ڈیرل مچل 21  رنز  بناکر  31  ناٹ آوٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ مقررہ اوورز میں   9 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز ہی بناپائی  ۔

 تاہم نیوزی لینڈ کے خلاف آئرلینڈ کے بولر  جوشوا لٹل نے   شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے  ہیٹ ٹرک کرنے کا بھی اعزاز حاصل کرلیا۔

آئرلینڈ کے نمایاں رہنے والے  بولر جوشوا لٹل نے 21 رنز  دے کر 3 ،مارک اڈائر نے 39 رنز کے ساتھ  1 جبکہ گیرٹھ ڈیلانی نے 30 رنز کے ساتھ 2 وکٹس حاصل کی۔آئرلینڈ سے فتح کے بعد نیوزی لینڈ پوائنٹس ٹیبل  پر 7  پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

#

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے