English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بنجمن نیتن یاہو ایک بار پھر اسرائیل کے وزیراعظم منتخب

القمر

اسرائیل میں دو روز قبل ہونے والے انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کرنے کے بعد بنجمن نیتن یاہو ایک بار پھر اقتدار میں واپس آگئے ہیں۔

غیرملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی انتخابی کمیشن کی جانب سے جاری نتائج میں بتایا گیا کہ 99 فیصد ووٹوں کی گنتی کے ساتھ بنجمن نیتن یاہو اور ان کے انتہائی دائیں بازو کے اتحادیوں نے واضح اکثریت حاصل کرلی ہے۔

نتائج کے مطابق نیتن یاہو کی لیکوڈ پارٹی کی 32، الٹرا آرتھوڈوکس پارٹی کی 18 اورانتہائی دائیں بازو کے اتحاد کی 14 نشستوں کے ساتھ نیتن یاہو اور ان کے اتحادی 64 نشستوں پر کامیاب ہوئے جبکہ نگراں وزیراعظم یائر لاپڈ نے 51 نشستیں حاصل کیں۔

کمیشن کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم کو 9 نومبر (بدھ) کو حتمی نتائج دیے جائیں گے۔

یائر لاپڈ نے اپنے حریف بنجیمن کو مبارک دی اور اپنے پورے دفتر کو اقتدار کی منظم منتقلی کی تیاری کے حوالے سے آگاہ کیا۔

الیکٹورل کمیشن کے نتائج میں بتایا گیا کہ بائیں بازو کی چھوٹی جماعت میرٹز کم از کم 4 نشستیں حاصل کرنے کے لیے درکار 3.25 فیصد نشستوں کی حد مکمل نہ کرسکی اور اسرائیلی پارلیمنٹ سے باہر ہوگئی۔

73 سالہ نیتن یاہو 14 ماہ بعد اپوزیشن میں واپس آئے تھے تاہم ان کے خلاف عدالت میں بدعنوانی کے الزامات کے تحت مقدمات کی سماعت جاری رہے گی۔

اتحادیوں کے ساتھ مذاکرات

اسرائیلی میڈیا کے مطابق بنجمن نئی حکومت بنانے کے لیے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مذاکرات کررہے ہیں لیکن ان مذاکرات کی لیکوڈ جماعت نے ابھی تک تصدیق نہیں کی۔

اسرائیل کے صدر اساک ہرزوگ، بن یامین کو اگلے ہفتہ نئی حکومت بنانے کے لیے 42 دن کی مہلت دیں گے جس کے بعد وہ اپنے اتحادی شراکت داروں کو کابینہ کا عہدے سونپیں گے۔

اسرائیل کی 74 سالہ تاریخ میں پہلی بار بنجمن نیتن یاہو طویل عرصہ میں وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے والے پہلے وزیراعظم ہیں۔

مکنہ طور پر انتہائی دائیں بازو کی مذہبی صہیونیت سوچ کے شریک رہنماؤں کو کابینہ کے عہدے دیے جائیں گے، خیال رہے کہ مذہبی صیہونیت بلاک کو 14 نشستیں ملی تھیں، جس سے پارلیمنٹ میں ان کی تعداد دوگنا ہوگئی ہے۔

اسرائیلی وکیل اور سیاستدان اتمر بن گویرعرب مخالف بیان بازی اور اشتعال انگیزی کے لیے جانے جاتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اسرائیل پورے مغربی کنارے کو ضم کر لے۔

اتمر بن ویر نے کہا ہے کہ وہ عوامی تحفظ کے وزیر بننا چاہتے ہیں، اس عہدے کی بدولت وہ پولیس انچارج بن جائیں گے۔

انہوں نے حال ہی میں کہا تھا کہ انہیں اسرائیلیوں کے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے زیادہ نشستیں ملی ہیں۔

اتمر بن ویر نے فلسطینیوں کے خلاف مزید طاقت کے استعمال کے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ’اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے ملک کے مالک بننے کی طرف بڑھیں۔‘

مذہبی صیہونیت کے بیزازیل سموٹریچ نے کہا کہ وہ وزارت دفاع کا قلمبندان لینا چاہتے ہیں۔

امریکی محکمہ نے مستقبل میں اتحادی حکومت کے ساتھ تشویش کا اظہار کیا جبکہ برطانیہ نے تمام سیاستدانوں سے اشتعال انگیز تقاریر کرنے سے گزیز اور اقلیتوں کی عزت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یروشلم شالوم ہاترام انسٹی ٹیوٹ کے ریسرچر یوسی کلین ہالو نے کہا کہ بنجمن نیتن یاہو کو اپنے شراکت داروں کو قابو کرنے میں بہت مشکل پیش آئے گی۔

خیال رہے کہ اے ایف پی کے مطابق صرف اکتوبر میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں میں 34 فلسطینی جاں بحق اور 3 اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں۔

اگرچہ بہت سے امیدواروں نے سیکورٹی کو تشویشناک قرار دیا لیکن کسی نے بھی فلسطینیوں کے ساتھ امن مذاکرات بحال کرنے کے حوالے سے کوئی وعدہ یا کردار ادا کرنے کا نہیں کہا۔

فلسطینی وزیر اعظم محمد شطیہ نے کہا کہ نتائج کی وجہ سے اسرائیلی معاشرے میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی ہو سکتی ہے۔

منبع: ڈان نیوز

The post بنجمن نیتن یاہو ایک بار پھر اسرائیل کے وزیراعظم منتخب appeared first on شفقنا اردو نیوز.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے