English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انگریزی اخبار ‘ڈیلی ٹائمز’ نے پاکستانی کالم نگار کو بھارتی شہری قرار دے دیا

القمر

ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ کسی جگہ یا شخص کی شناخت اور محل وقوع کے حوالے سے کسی اخبار یا میڈیا ادارے کی جانب سے غلطی کا ارتکاب ہوا ہو تاہم ایسا شاذ و نادر ہی دیکھنے میں آتا ہے۔ حال ہی میں پاکستان کے معروف انگریزی اخبار ‘ڈیلی ٹائمز’ نے اپنی خبر میں معروف کالم و تبصرہ نگار محمد تقی کو بھارتی شہری قرار دے دیا۔

اخبار کی اس مضحکہ خیز غلطی پر کالم نگار محمد تقی کا ردعمل بھی سامنے آ گیا۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر خبر کے سکرین شاٹ کو شیئر کیا اور طنزیہ انداز میں کہا کہ غیر معمولی طور پر ڈیلی ٹائمز کی جانب سے یہ شاندار صحافت ہے۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں مزید کہا کہ ڈیلی ٹائمز کے مطابق نہ صرف پشاور اور گینزولے بھارتی ریاست اتر پردیش میں واقع ہیں بلکہ انہوں نے اس شخص کو بھارتی صحافی بنا دیا جو اسی اخبار کے لیے چھ سال تک ہفتہ وار کالم لکھتا رہا ہے۔

محمد تقی نے اخبار کے سست رو ہونے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ڈیلی ٹائمز آپ اور کتنے سست ہو سکتے ہیں؟

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران ہونے والی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کالم نگار محمد تقی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا تھا کہ پاکستان مزید خون خرابے اور یقینی طور پر ایک اور مقتول سابق وزیراعظم کا متحمل نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان پر حملہ ایک قابل مذمت اور خوفناک اقدام ہے۔ ان کی اس ٹویٹ کو ڈیلی ٹائمز نے اپنی خبر میں شامل تو کیا تاہم پاکستانی کالم نگار کی شہریت ہی تبدیل کر دی۔ اس سے قبل ڈیلی ٹائمز نے پاکستانی شہر پشاور اور فلوریڈا کے شہر گینزولے کو بھارتی ریاست اترپردیش کا حصہ قرار دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے