ایرانی شہر کیرچ میں ملکی انتظامیہ مخالف مظاہروں میں رونما ہونے والے واقعات میں پاسداران انقلاب کی ملیشیا قوتوں کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ 5 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
ایران کے آذربائیجانی ترک شہری حدیث نجفی کی ہلاکت کی 40 ویں برسی کے موقع پر کیریچ میں ان کے مدفن ہونے والے قبرستان میں جمع ہونے والے ہجوم نے "ڈکٹیٹر مردہ باد” کے نعرے لگائے۔
ان مظاہروں کے شہر کی گلیوں میں سرایت کرنے کے باعث سیکیورٹی قوتوں اور مظاہرین کے درمیان تصادم ہوا ۔
تسنیم نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ کیریچ کے واقعات میں ایک ملیشیا ہلاک جبکہ 5 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 2 کی حالت نازک ہے۔
سوشل میڈیا پر جھلکنے والی تصاویر میں مظاہرین پولیس کی گاڑی میں موجود سیکورٹی فورسز پر پتھراؤ کر رہے ہیں۔ اور دیکھا جا رہا ہے کہ ایک شخص اسی گاڑی میں سوار زخمی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر رہا ہے۔
کیرچ کے واقعات پر قابو پانے کے لیے ارد گرد کے اضلاع سے پولیس کی بھاری نفری کو شہر کو منتقل کیا گیا ہے۔
