English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیرخزانہ نے وزیراعظم کے دورہ چین کو کامیاب قرار دے دیا

القمر

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان  کے دور حکومت میں سی پیک منصوبے کو متنازعہ بنایا گیا۔

اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ مل کر تعمیر و ترقی کا سفر دوبارہ شروع کریں گے،حالیہ دورے کے دوران چینی قیادت سے انتہائی دوستانہ ماحول میں بات چیت ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار  کا سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ چین کامیاب رہا۔ چین مشکل وقت میں کام آنے والا دوست ہے۔گذشتہ دور حکومت میں سی پیک منصوبے کو متنازعہ بنایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ مل کر تعمیر و ترقی کا سفر دوبارہ شروع کریں گیں۔وزیراعظم شہباز شریف کی چین کے صدر اور وزیراعظم سے تفصیلی ملاقاتیں ہوئیں۔چینی قیادت سے انتہائی دوستانہ ماحول میں بات چیت ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے