English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکیہ: اندرونِ ملک انسدادِ دہشت گردی کے لئے 'ایرن محاصرہ' آپریشن شروع ہو گیا

القمر

ترکیہ کے اضلاع حطائے، ادانا، غازی آنتیپ، عثمانئیے اور کیلیس پر مشتمل علاقے ‘امانوس لر’ میں 1216 سکیورٹی اہلکاروں کی شرکت سے ‘ایرن محاصرہ آپریشن’ شروع کروا دیا گیا ہے۔

علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیمPKK کو ملکی ایجنڈے سے خارج کرنے، موسم سرما میں دہشت گردی سیلوں کی نشاندہی، ماضی میں دہشت گردوں کے زیرِ استعمال پناہ گاہوں اور غاروں کے خاتمے اور سرحدوں سے دہشت گردوں  کا دخول روکنے   کے لئے  ترکیہ وزارت داخلہ نے ایرن محاصرہ آپریشن شروع کروا دیا ہے۔

آپریشن میں اس وقت تک علاقے میں نشاندہی کے بعد  11 مختلف مقامات پر علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کی پناہ گاہوں اور ڈپووں کو تباہ کیا جا چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے