ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سویڈن کے وزیر اعظم ترکیہ کے دورے پر تشریف لا رہے ہیں

سویڈن کے وزیر اعظم’ اُلف کرسٹوشون’ ، 8 نومبر کو، ترکیہ کے دورے پر تشریف لا رہے ہیں۔

سویڈن حکومت کے جاری کردہ بیان کے مطابق کرسٹوشون ، صدر ایردوان کے ساتھ ملاقات کے لئے دارالحکومت انقرہ کا دورہ کریں گے۔

واضح رہے کہ کرسٹوشون نے 20 اکتوبر کو صدر ایردوان کو ارسال کردہ  مراسلہ میں کہا تھا کہ وہ، سویڈن کی نیٹو رکنیت پر بات چیت کے لئے، دورہ انقرہ  پر تیار ہیں۔

سویڈن کی وزارت انصاف نے بھی اسی موضوع پر بات چیت کے لئے 5 تا 6 اکتوبر کو انقرہ کا دورہ کیا اور ترکیہ وزارت انصاف کے وفد سے ملاقات کی تھی۔

28 جون کو نیٹو کے میڈرڈ سربراہی اجلاس میں ترکیہ، فن لینڈ اور سویڈن نے سہ فریقی میمورینڈم پر دستخط کئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں