English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نواز شریف پاکستان نہ آئیں، حالات بہتر ہونے کا انتظار کریں،چوہدری شجاعت کا مشورہ

القمر

اسلام آباد:سربراہ مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین نے کہاہے کہ نواز شریف پاکستان نہ آئیں، حالات بہتر ہونے کا انتظار کریں۔چوہدری شجاعت حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں پہلے بھی نواز شریف کو یہ بات کہہ چکا ہوں کہ اور اب بھی کہتا ہوں کہ وہ ابھی پاکستان نہیں آئیں۔

چوہدری شجاعت حسین نے نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ عمران خان کو اس وقت امن کی ترغیب دینی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وفاق اور پنجاب حکومت کو بھی کہوں گا تحمل سے کام لیں۔

سربراہ ق لیگ کا کہنا تھا کہ پرویز الہی کی ذمہ داری ہے لیکن سب کو احساس ہونا چاہیے، بات آگے بڑھانے کے بجائے ختم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے