English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان پر حملے کے پیچھے سازش ہے، شبلی فراز

القمر

 اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز  نے کہا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر درج نہیں کی جا رہی، ہم متعلقہ تھانے کے سامنے احتجاج کریں گے؛

ایک بیان میں تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے دعوی کیا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ انفرادی عمل نہیں، یہ ایک شخص کا کام نہیں، اس کے پیچھے سازش ہے.

انہوں نے کہا کہ عمران خان چوروں اور لٹیروں سے ملک کی جان چھڑانا چاہتے ہیں، معاملے کی پوری تحقیقات ہونی چاہیے،شبلی فراز کا کہنا تھاکہ عمران خان کو ایک دو روز میں اسپتال سے گھر شفٹ کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے