آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کو جیت کے لیے 142 رنز کا ہدف دیا ہے اور ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے ۔
سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا یہ میچ انگلینڈ کے لیے انتہائی اہم ہے کیونکہ اگر انگلش ٹیم یہ جیتنے میں کامیاب ہوتی ہے تو سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی۔
گروپ ون میں آج کے کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکا ہارے یا جیتے اس کو کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ سری لنکا کے 4 پوئنٹس ہیں سری لنکا سیمی فائنل کی دوڑ سے پہلے ہی نکل چکی تھی سری لنکا اور انگلینڈ کا یہ میچ انگلش ٹیم کے لیے بہت اہم ہے ۔
گروپ ون کا پوائنٹس ٹیبل دیکھا جائے تو اس میں نیوزی لینڈ 7 پوائنٹس کے ساتھ سرِ فہرست ہے اور سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے، جب کہ آسٹریلیا کے بھی 7 پوائنٹس ہیں، انگلینڈ 5 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
واضح رہے کہ گروپ اے میں ٹاپ 2 ٹیموں کا فیصلہ آج انگلینڈ اور سری لنکا کے مابین میچ کے بعد ہوگا، اگر انگلینڈ لنکن ٹائیگرز کو شکست دیتا ہے تو بہتر رن ریٹ کی وجہ سے سیمی فائنل میں جگہ بنالے گا جبکہ شکست کی صورت میں آسٹریلیا سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلے گا۔
قبل ازیں گزشتہ روز میزبان آسٹریلیا افغان سائیڈ کو محض 4 رنز سے شکست دینے میں کامیاب ہوا تھا۔
