ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میری بیوی کے ساتھ ذاتی ویڈیوز نامعلوم نمبر سے بیٹی کو بھیجی گئیں، اعظم سواتی پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹراعظم سواتی نے کہا کہ ان کے اپنی اہلیہ کے ہمراہ ذاتی ویڈیوز نامعلوم نمبرز سے بیٹی کو موصول ہوئیں۔ وردی میں ملبوس درندے و کالی بھیڑیں اس کام پر مامور ہیں کہ اگر کسی شخص کی کوئی کرپشن یا غیر اخلاقی چیز نہیں مل رہی تو اس کی بیوی کے ساتھ ویڈیو نکال لو۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران یہ انکشاف کرتے ہوئے پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے۔ انہوں نے کہا کہ میری بیوی کے ساتھ میری ذاتی ویڈیوز نامعلوم نمبر سے میری بیٹی کو بھیجی گئیں۔ بیٹی نے کہا کہ جب آپ کوئٹہ گئے تھے یہ اس کی ویڈیو ہے۔ ایک بیٹی جب اپنے باپ کو کہے کہ یہ ویڈیو آپ کی اور مما کی ہے تو سوچیں اس باپ پر کیا گزرے گی.

اعظم سواتی نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم نے سپریم کورٹ کے جوڈیشل لاجز میں میرے قیام کا انتظام کیا تھا اور مجھ سے کہا تھا کہ چونکہ سپریم کورٹ کا کوئی جج اس وقت کوئٹہ میں موجود نہیں تو آپ لاجز میں رہ سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وردی میں ملبوس درندے و کالی بھیڑیں اس کام پر مامور ہیں کہ اگر کسی شخص کی کوئی کرپشن یا غیر اخلاقی چیز نہیں مل رہی تو اس کی بیوی کے ساتھ ذاتی ویڈیو نکال لو۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے روتے ہوئے سوال کیا کہ میرا کیا قصور ہے جوذاتی ویڈیو سامنے لائی گئی، خاوند اور بیوی کے تقدس کو پامال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ خود کشی نہیں کرسکتا لیکن اس ملک میں رہ کر ظلم کا مقابلہ کروں گا۔

اعظم سواتی نے عدالت اعظمی سے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ، سپریم کورٹ سے اپیل کرتا ہوں کب انصاف ملے گا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کو 13 اکتوبر کو سرکاری اداروں کے خلاف متنازع ٹویٹس کرنے پر ایف آئی اے کی جانب سے گرفتار کیاگیا تھا۔ 22 اکتوبر کو ضمانت منظور ہونے کے بعد اعظم سواتی کو اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں