پشاور:عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی)خیبر پختون خوا کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوخوا میں پولیس کی نگرانی میں موٹر ویز کو بند کیا جا رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں ایمل ولی خا ن نے کہا کہ آئی جی کے پی کے پولیس صرف یہ وضاحت کریں کہ یہ خیبر پختون خوا کی پولیس ہے یا پی ٹی آئی کی؟، خیبر پختونخوا میں پولیس کی نگرانی میں موٹر ویز کو بند کیا جا رہا ہے۔
پختونخوا میں پولیس کی زیرنگرانی موٹرویز کو بند کیا جارہا ہے۔عوام کی گاڑیوں اور ذاتی و سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔ آئی جی پولیس صرف یہ وضاحت کریں کہ یہ پختونخوا پولیس ہے یا پی ٹی آئی؟ پولیس کے اعلی ذمہ داران کیوں غلام ڈوگر بننے کے چکر میں پولیس کا مورال تباہ کررہے ہیں؟
— Aimal Wali Khan (@AimalWali) November 6, 2022
انہوں نے کہا ہے کہ عوام کی گاڑیوں اور ذاتی و سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے، پولیس کے اعلیٰ ذمہ داران کیوں غلام ڈوگر بننے کے چکر میں پولیس کا مورال تباہ کر رہے ہیں۔
