کراچی:قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل نے کہا ہے کہ رونتی کے کچے کے علاقے میں ڈاکوئوں سے مقابلے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر دکھ ہوا ڈی ایس پی عبدالمالک بھٹو، سمیت پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس ہوا، شہدا کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔
حلیم عادل نے کہاکہ شہید پولیس اہلکاروں پر پوری قوم کو فخر ہے، ڈاکو ریاست کی رٹ کو چیلنج کرکے قتل عام کررہے ہیں، پولیس ان ڈاکوؤں کا مقابلہ کرنے کی اہل نہیں، رینجرز، فوج کی خصوصی مدد لیکر کچے میں آپریشن کیا جائے، ہر دو ماہ بعد بغیر پلاننگ آپریشن کرکے جوان مروادیے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پولیس افسران نے اپنے جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں تمام زمہ داری وزیر اعلی اور آئی جی سندھ پر آتی ہے جب کچے سے پہلے اسمبلی میں بیٹھے پکے کے ڈاکوئوں کا خاتمہ ضروری ہے آپریشن میں شہید ہونے والے ڈی ایس پی اور اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں، زخمی اہلکاروں کی جلد مکمل صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں، فوری طور پر شہید ہونے والے پولیس افسران کو ایک ایک کروڑ روپے امداد دینے کا اعلان کیا جائے۔
