واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے میزائل تجربات استحکام کو متزلزل کرنے والے اور غیر مفید ہیں امریکہ ابھی بھی ایران کی میزائلوں کی مسلسل ترقی کے بارے میں فکر مند ہے، ایران کے یہ میزائل صنعتی مصنوعی سیاروں کو خلا میں لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
امریکہ وزارت کے ترجمان نے اتوار کو کہا کہ ان میزائلوں میں جو ٹیکنالوجی استعمال کی گئی وہ تقریبا مماثل ہے اور بیلسٹک میزائلوں میں استعمال ہونے والے ٹیکنالوجی جس میں لانگ رینج ٹیکنالوجی بھی شامل ہے سے تبدیل کیا جا سکتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بیلسٹک میزائلوں کا آغاز “اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2231 کے لئے ایک چیلنج ہے ۔ اس قرارداد میں ایران سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ جوہری ہتھیاروں کو لے جانے کے قابل ہونے کے لئے ڈیزائن کردہ بیلسٹک میزائلوں سے متعلق کوئی سرگرمی نہ کرے گا۔ جس میں بیلسٹک میزائل ٹکنالوجی لانچ کرنا بھی شامل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ ایرانی میزائل پروگرام کی اضافی پیشرفت اور متعلقہ میزائلوں اور ٹکنالوجی کی فراہمی کے لئے اس کی صلاحیت میں اضافہ کا مقابلہ کرنے کیلئے پابندیوں سمیت متعدد ٹولز کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہے۔
